22 فروری 2014 - 20:30
افغانستان:فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ،19 اہلکار ہلاک

کابل…افغانستان میں فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 19 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور 7 اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئے۔

ابنا: افغان حکام کے مطابق طالبان نے افغان صوبے کنڑ کے غازی آباد ضلع میں فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 19 افغان اہلکار ہلاک ہوگئے، حملہ آور 7 اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

.......

/169